5 اگست، 2025، 11:42 PM

ایران نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے مرکز پر کاری وار کی، صہیونی رکن پارلیمنٹ

ایران نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے مرکز پر کاری وار کی، صہیونی رکن پارلیمنٹ

صہیونی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ وائزمن انسٹی ٹیوٹ پر ایران کا میزائل حملہ دانستہ اور حکمت عملی کا حصہ تھا، اسرائیلی قومی غرور اور علمی برتری کو شدید نقصان پہنچا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر میراؤ کوہن نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف کی گئی جوابی کارروائی کے دوران اس کے سائنسی و ٹیکنالوجی کے قلب پر براہ راست ضرب لگائی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران نے وعدہ صادق3 آپریشن کے دوران وائزمن انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔ یہ ادارہ اسرائیل کی عسکری ٹیکنالوجی، ایجادات اور سائنسی تحقیقات کا مرکز ہے، جسے ایرانی میزائلوں نے مکمل طور پر ناکارہ بنادیا۔

میراؤ کوہن نے تباہ شدہ ادارے کا دورہ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایران کا وائزمن انسٹی ٹیوٹ پر حملہ محض ایک حادثہ نہیں تھا، بلکہ ایک شعوری اور گہری حکمت عملی کے تحت کیا گیا فیصلہ تھا۔ یہ ادارہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کا دل ہے، اور ایران نے اس کو نشانہ بناکر واضح پیغام دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ صرف ایک تعلیمی مرکز نہیں بلکہ 19 ہزار سے زائد ایجادات، 135 سے زائد اسٹارٹ اپس اور نوبل، ٹیورنگ و وولف پرائز یافتہ سائنس دانوں کا مرکز رہا ہے۔

News ID 1934706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha